کسان بورڈ کے اسلام آباد میں تین روزہ احتجاجی کیمپ کے انتظامات مکمل
لاہور (نیوز رپورٹر) کسان بورڈ کے جنرل سیکر ٹری ملک محمد رمضان روہاڑی نے کہا کہ 13,14,15نومبر کو کسانوںکے مطالبات کے لئے اسلام آ باد میں احتجاجی کیمپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ جماعت اسلامی ، تحریک استقلال ، تحریک تکمیل پاکستان ، مسلم لیگ ق سمیت کئی سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں نے کسانوں کے مطالبات کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گنے کا ریٹ 250 روپے من مقرر کرے گذشتہ سالوں کی رقوم شوگر ملوں سے ادا کرائی جائیں، بجلی اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں ۔تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت وردگ، تحریک تکمیل پاکستان کے صدر میجر (ر) حبیب الرحمان میو نے احتجاجی کیمپ میں آنے کا عندیہ دیا جبکہ کئی دوسرے رہنما بھی کیمپ میں کسانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کے نتیجے میں اگر حکومت نے ہمارے جائز مطالبات نہ مانے تو کسانوں کی تحریک کے اگلے پروگرام کا اعلان 15 فروری کو صدر کسان بورڈ سر دار ظفر حسین کریںگے۔