آٹے کی قیمت میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات بڑھیں گی: کسان بورڈ
لاہور (سپیشل رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر ظفر حسین نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں کو بلا جواز اضافے پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں میں پہلے ہی کئی دفعہ اضافے سے غریبوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ حالیہ چند دنوں میں پاکستانی عوام کی بنیادی خوراک کے اہم جزو آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے غریب آدمیوں کے لئے روٹی کا حصول مشکل ترین بن چکا ہے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے گوداموں کروڑوں من گندم پڑی تباہ و برباد ہو رہی ہے۔ کمشن مافیا نے فلور ملوں کا سپلائی کی جانے والی گندم کا کوٹہ کم کرکے آٹے کی مصنوعی بحران پیدا کرکے اس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔