• news

پنجاب کے کسانوں کو ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں ریلیف دیا جائے: چودھری شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ ق کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظالمانہ رویہ ترک کرتے ہوئے ٹیوب ویل کے بلوں میں فوری طور پر ریلیف فراہم کرے۔ کسانوں سے ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کی مد میں 40 سے 50 ہزار وپے ماہانہ وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ بلوچستان میں کسانوں سے ٹیوب ویل کے ماہانہ 6 ہزار روپے فکسڈ بل وصول کئے جاتے ہیں۔ پنجاب کے کسانوں سے بھی وہی ریٹ وصول کےا جائے جو بلوچستان میں وصول کیا جا رہا ہے۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ اگر حکومت نے کسانوں کے مطالبات منظور نہ کیے تو کسان اتحاد تنظیم کی طرف سے 26 اگست کو ہونے والے احتجاج میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن