• news

حکومت نے فلیٹ ریٹس سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے: کسان بورڈ

لاہور (نیوزرپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر ظفر حسین اور سیکرٹری نشر و اشاعت حاجی محمد رمضان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ملک بھر کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے صارفین کے احتجاج کے بعد حکمرانوں نے  کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹیوب ویلوں کیلیے ساڑھے دس روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کریں گے۔مگر افسوس کہ حکومت نے کروڑوں کسانوں سے دھوکہ کرکے اب پھر بلوں میں طرح طرح کے ٹیکس شامل کر دیے ہیں اور فی یونٹ قیمت ساڑھے گیارہ روپے تک وصول کی جارہی ہے ۔یہ سراسر زیادتی  اور وعدہ خلافی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن