پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں کا زبردست مظاہرہ گھنٹوں ٹریفک جام گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
لاہور (نیوز رپورٹر)کسان بورڈپاکستان نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں کسانوںکی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ جس کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوکر رہ گئی اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ کسان رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ کپاس کی قےمت 4000 روپے فی من، دھان باسمتی کرنل کی قےمت 2500 روپے فی من، دھان نان باسمتی کی قےمت 1200 روپے فی من، مکئی 1800 روپے فی من، گنا 250 روپے فی من کے رےٹ مقرر کے جائےں، ٹےوب وےلوں پر فلےٹ رےٹ دےتے ہوئے کسانوں کو بلا سود قرضے دےئے جائےں اور کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی اےکڑ حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔احتجاج میں مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی، جنرل محمد رمضان روہاڑی، کسان راج تحرےک کے چےرمےن ارسلان خاں خاکوانی، چوہدری عمر حےات باجوہ، صدر لاہور مےاں رشےد منہالہ، جنرل سےکرٹری سردار عرفان اللہ پڈھانہ سمےت دےگر اضلاع کے عہدےداران نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ زرعی مداخل مےں ہوشرباءاضافہ سے کسان خودکشےاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہےں لےکن تاجر حکومت کاشتکاروں کو کسی طرح کا رےلےف دےنے سے قاصر ہے حکمران کسانوں کو زندہ درگور کرنے کی پالےسےوں پر عمل پےرا ہےں ۔ دریں اثناءصوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید نے کاشتکاروں سے مذاکرات کئے اور مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی کراءجس کے نتیجہ میں مظاہرین پرامن منتشر ہو گئے۔ صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا کہ دوست اقدامات پر پنجاب کے کسانوں کو میاں شہباز شریف کا شکرگزار ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ میں خود کسان ہوں اور کسانوں کے تمام جائز مطالبات پورے کروانے کیلئے پر سطح پر آواز اٹھائی قبل ازیں جن وزیر زراعت کسانوں کے احتجاجی دھرنے میں پہنچے تو کسان راہنماو¿ں نے نعروں سے انکا استقبال کیا اور انہیں اپنے مطالبات بتائے۔