شوگر،کاٹن، رائس اور آلو مافیا نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں: امیر جماعت اسلامی
لاہور (نیوزرپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے منصورہ کمیٹی روم میں بلائے گئے کسان بورڈ پاکستان کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شوگر،کاٹن ، رائس اور آلو مافیا نے کسانوں کے اربوں روپے کے واجبات دبا رکھے ہیں۔ زراعت سے متعلقہ محکموں میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ قبضہ گروپوں نے لاکھوں ایکٹر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی انتہا کر دی ہے ۔اس لئے ضرورت ہے کہ کسان بورڈ پاکستان ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو کرپشن اور لوٹ مار سے بچانے کے لئے ایک ملک گیر مہم کا آ غاز کرے ، میں خود کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونگا،اس موقع پر کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی ،کسان راج تحریک کے چیئرمین ارسلان خاں خاکوانی ، سینئر نائب صدر سرفراز احمد خاں ،ملک محمد رمضان روہاڑی ،چوہدری نثار احمد،چوہدری شوکت ایڈووکیٹ ،فیاض احمد بھٹہ عبد الخالق،چوہدری اختر میو اور حاجی محمد رمضان کے علاوہ کور کمیٹی کے دیگر رہنماء موجود تھے ۔