سماجی، گھریلو دبائو بدعنوانی کی بڑی وجوہات ہیں: ڈائریکٹر جنرل نیب

اسلام آباد (خبر نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈائریکٹر جنرل عالیہ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سماجی اور گھریلو دبائو بدعنوانی کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اس لئے خواتین اور بچوں میں اس خطرہ کے خلاف کردار ادا کرنے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا مرد حضرات بیویوں اور بچوں کی ناجائز ضرورتوں کی تکمیل کیلئے جائز اور ناجائز ہتھکنڈوں سے دولت اکٹھاکرنے لگتے ہیں، جس سے معاشرے میں خرابی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں کرپشن سے انکار کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا گھر بچے کی پہلی تربیت گاہ ہے اور وہ جو کچھ اپنے بڑوں سے سیکھتا ہے اس کا عکس بچے کی پوری عملی زندگی میں نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن سے انکار کا پیغام ڈاک ٹکٹوں، یوٹیلٹی بلز، ڈرائیونگ لائسنس، اے ٹی ایم، ریلوے ٹکٹس، ایئرپورٹس پر نصب سکرینوں اور سینما ہال کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن