اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے نئے چیئرمین طارق باجوہ کی قیادت میں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ریونیو کا ماہانہ ہدف حاصل نہیں کر سکا ہے۔ 31 جولائی کی شام تک مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے 122 بلین روپے ریونیو حاصل کیا تھا جبکہ مالی سال کے پہلے ماہ میں کم از کم 130 بلین روپے ریونیو کا جمع ہونا ضروری تھا۔ ایف بی آر کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 122 بلین روپے کے اعداد و شمار عبوری ہیں آئندہ چند روز میں مزید ریونیو آئے گا اور ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔