اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے افسروں اور اہلکاروں کی طرف سے اپنی ترقی‘ تبادلہ اور پوسٹنگ کے لئے سیاسی اثر و رسوخ کو استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر نے ایک سرکلر کے ذریعے تمام ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ ترقی‘ تبادلہ یا پوسٹنگ کے لئے سیاسی اثر وسرخ کا استعمال سنگین مس کنڈکٹ ہے اور اس پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف مینجمنٹ کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین پر ملازمتی امور میں سیاسی مداخلت یا اثر و رسوخ استعمال کرنے پر پابندی ہے تاہم اس بات پر سخت تشویش ہے کہ بعض اہلکار اپنی تقرری‘ تبادلہ اور پوسٹنگ کے لئے سیاسی دبا¶ استعمال کرتے ہیں جو کہ قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ خط میں ای اینڈ ڈی رولز کا حوالہ دیاگیا ہے جس کے مطابق ارکان قومی‘ صوبائی اسمبلیوں سے رابطہ نہیں رکھا جاسکتا اور نہ ہی غیر متعلق فرد سے سفارش کرائی جا سکتی ہے۔ ارکان اسمبلی سے تبادلہ‘ قرقی یا پوسٹنگ کے لئے دبا¶ ڈلوانا بھی غیر قانونی ہے۔ خط کے متن سے ظاہر ہوتا ہے ایف بی آر کے ملازمین اپنے حلقوں کے ارکان اسمبلی اور وزراءکے ذریعے ایف بی آر پر دبا¶ ڈلوا رہے ہیں جس کا خط سے واضح تاثر مل رہا ہے۔
ایف بی آر/ انکشاف