معاشی ترقی کیلئے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ناگزیر ہے: پری بجٹ سیمینار

لاہور (کامرس رپورٹر) معاشی ترقی کے لئے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ناگزیر ہے۔ یہ بات مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار کا اہتمام لاہور چیمبر اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاﺅنٹنٹس (اے سی سی اے) نے کیا تھا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر فاروق افتخار نے کہا کہ توانائی بحران سے لاکھوں ورکرز روزگار بے ہوگئے جبکہ برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔۔ دریں اثناءباہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اے سی سی اے نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ سیمینار سے سینئر نائب صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ، صدر ٹیکس بار، ذوالفقار خان، محمد ارشد، منصور زیدی، تنویر احمد صوفی اور ثناءزیب نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن