اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر سے 21 نومبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے برائے سال 2014ء جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی کئی درخواستیں موصول ہونے کے بعد کیا۔