اسلام آباد (آن لائن) حکومت کی جانب سے امیر طبقہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششیں ناکام دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اب تک صرف 2 لاکھ 63 ہزار افراد نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک صرف 2 لاکھ 63 ہزار افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں 4 لاکھ 45 ہزار افراد نے گزشتہ سال اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے تھے جو 182000 ریٹرن یا 40.8فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔