لاہور (کامرس رپورٹر) بنکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف دوبارہ احتجاج کرنے کے لئے تاجر تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔ انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے آج یکم اکتوبر اور خالد پرویز گروپ نے کل 2 اکتوبر کو مشاورتی اجلاس طلب کرلیے ہیں۔ نعیم میر نے یکم اکتوبر سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3 فیصد سے بڑھا کر 0.6 فیصد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی عہدیدار آج پریس کانفرنس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اجلاس میں 7 اکتوبر کو شٹرڈائون ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔
اجلاس طلب