کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فروخت عروج پر‘ ہزاروں لوگ پہنچ گئے

کوئٹہ (اے پی اے) کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت عرج پر پہنچ گئی، ملک بھر سے سستی گاڑیاں خریدنے کے لئے ہزاروں لوگ کوئٹہ پہنچ گئے، ٹیکس جمع کرانے والوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ آج کل لوگوں کی سر پر ایک ہی بھوت سوار ہے کہ کسی طرح اچھی اور سستی گاڑی مل جائے۔ شہر کے مختلف علاقوں ائر پورٹ روڈ، سریاب روڈ، جناح روڈ، عدالت روڈ، ٹیکسی سٹینڈ پر نان کسسٹم پیڈ گاڑیوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں جہاں سے لوگ اپنی پسند کی گاڑیاں خرید کر ان کی رجسٹریشن کر رہے ہیں۔ اب تک 12 ہزار قریب کے گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور سینکڑوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ چمن، قلعہ سیف اللہ اور دیگر علاقوں میں ٹیکس جمع کرانے کی سہولت نہیں اور تمام ٹیکس دہندگان کے لئے کوئٹہ میں ایک ہی بینک ہے۔ گاڑیوں کا ٹیکس جمع کرانے والوں کی بینک کے باہر نہ ختم ہونے والی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس کے باعث لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن