لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی صوبے میں 4 ٹیکس کمشنریٹ قائم کریگی۔ سروسز و سیلز ٹیکس کی شرح 16فیصد سے کم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ٹیکسوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ ٹیکس بار اور ریونیو اتھارٹی کے نمائندوں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنائی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین افتخار قطب نے لاہور ٹیکس بار کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس کی قیادت صدر قاری حبیب الرحمٰن کر رہے تھے۔