اسلام آباد (صباح نیوز) رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ،جولائی میں ایک سو تینتالیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال ٹیکس وصولی کی شرح میں سات فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا رواں مالی سال جولائی میں ایک سو تینتالیس ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں ٹیکس وصولی ایک سو تینتس ارب چھیانوے کروڑ روپے رہی ، ایف بی آر کے مطابق جاری مالی سال جولائی میں چوہترارب روپے سیلز ٹیکس، ستاون ارب دو کروڑ روپے انکم ٹیکس جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں چار ارب ستائیس کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا، وا ضح رہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف اکتیس کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔