ایف بی آر کی نااہلی ‘صوبوں کو این ایف سی سے کم فنڈ ملیں گے

ایف بی آر کی نااہلی ‘صوبوں کو این ایف سی سے کم فنڈ ملیں گے

لاہور (احسن صدیق) ایف بی آر کی نااہلی کے باعث رواں مالی سال 2012-13ءمیں صوبوں کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کے حصے سے کم فنڈز ملیں گے جبکہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب ہو گا جس کو 110ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 2381ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جسے بار بار نظرثانی کرکے 2050ارب روپے تک پہنچا دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے حکومت پنجاب کو فراہم کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق ابتک 1660ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس وصولی کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ ایف بی آر کو جون میں390 ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا پڑے گا جبکہ گذشتہ سالوں کے اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر جون کے مہینے میں کبھی 350 ارب روپے کے لگ بھگ سے زائد کا ریونیو اکٹھا نہیں کر سکا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام نے کہا کہ اگر ایف بی آر 2 ہزار ارب روپے کا ریونیو بھی اکٹھا کرتا ہے تب بھی پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 110ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔
فنڈز

ای پیپر دی نیشن