حکومت تاجروں پر اضافی ٹیکس کے نفاذ سے باز رہے: عابد علی

لاہور (پر ) اعظم کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے صدر حافظ عابد علی نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں پر نام نہاد ٹیکسوں کے نافذ کو مکمل طور پر بند کرے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے قانون کو کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے ریگولیٹری ٹیکس تاجروں پر نافذ العمل ہونا کسی ظلم سے کم نہیں ہے حکومتی خزانہ بھرنے کی ناکام کوشش ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت بجائے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے ان پر کئی اقسام کے ٹیکس کا نفاذ کرکے ان کو پریشان کر رہی ہے لاہور بھر میں مارکیٹس مسائلستان کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن