اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کے باوجود جولائی میں ٹیکس آمدنی کا مجموعی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ۔ایف بی آر نے جولائی میں 139ارب روپے ٹیکس آمدنی کا ہدف تھا لیکن اس عرصے میں اس نے 127 ارب روپے اکٹھے کئے جو ہدف سے 12 ارب روپے سے کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافے کے باوجود ہدف کا پورا نہ ہونا ایف بی آر کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے،ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر نئے افراد کو ٹیکس دائرہ کار میں لانے اور نظام میں موجود بدعنوانیوں کے خاتمے میں ناکام نظر آرہا ہے۔