حکومت ٹیکس کے پیسے کو ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے: عائشہ غوث

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی رواںمالی سال کے پہلے چھ ماہ میں49.49ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر کے کامیابیوں کی جانب اپنا سفرمسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ مالی سال 2017-18میں جون 2017سے دسمبر 2017تک اکٹھی کی جانے والی ٹیکس کی یہ رقم گزشتہ برس اتنی ہی مدت میں جمع کی جانے والی رقم سے 36فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ صرف دسمبر میں 12ارب روپے کی وصولیاں پچھلے سال کی نسبت 57فیصد زیادہ ہیں۔ ان ریکارڈ کامیابیوں کا سہرا بلاشبہ اُن ٹیکس دہندگان کے سر بھی ہے جو حکومت پر اعتماد کر کے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن