لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کپیسٹی ٹیکس سے متعلق بیوریج ایسوسی ایشن کے تحفظات سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کرے گا۔ یہ یقین دہانی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق افتخار نے پاکستان بیوریج ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی، وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اکرام الہیٰ نے کی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ کپیسٹی ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت بیوریج انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا موقع دے۔ پاکستان بیوریج ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اکرام الہیٰ نے لاہور چیمبر کے صدر کو آگاہ کیا کہ مجوزہ کپیسٹی ٹیکس نہ صرف انٹرنیشنل بلکہ مقامی برانڈز کو بھی بُری طرح متاثر کرے گا۔