بنکوں سے لین دین پر عائد نیا ٹیکس فی الفور ختم کیا جائے: محمد علی میاں

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈر ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ بینکوں سے لین دین پر 0.6 فیصد ٹیکس کے نفاذ سے تاجروں اور صنعتکاروں میں شدید بے چینی کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں لہذا حکومت فوری طور پر مذکورہ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی بارے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اور صنعتکار پہلے ہی ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن