ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی‘ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات معدوم ہو گئے

اسلام آباد (اے پی اے) ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں 2.5 ارب روپے کمی کے باعث آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنے کے امکانات کم ہیں۔ بجٹ میں کھانے پینے کی مصنوعات اور تعلیمی مواد سمیت متعدد شعبوں کے لئے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کو توانائی کے شعبے میں 139 ارب روپے خسارہ ہوا، توانائی شعبے پر 181 ارب روپے کے بجائے 320 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ جبکہ ایف بی آر نے 11 ماہ میں محض 1624 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے ایف بی ار نے آئندہ مالی سال متعدد شعبوں کے لئے ٹیکس ریلیف ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کھانے پینے کی پیک مصنوعات اور تعلیمی مواد سمیت متعدد شعبوں پر ٹیکس ریلیف ختم کر دیا جائے گا، جبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن