اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بیورو آف ریونیو نے بجلی اور گیس کے کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے سیلز ٹیکس میں چار فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی ہے، ایف بی آرزرائع کے مطابق روا ں مالی سال محصولات کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کے باعث محصولات میں اضافے کےلئے اہم اقدامات کی ضرورت ہے جس میں مختلف ٹیکس فری شعبوں پر ٹیکس کا نفاذ اور موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کیا گیا ایف بی آر زرائع کے مطابق اس وقت کمرشل ، صنعتی اور گھریلو صارفین کےلئے بجلی اور گیس پر یکساں سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے جس میں کمرشل اور صنعتی صارفیں کیلئے سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا اس کے علاوہ کھانے پینے کی پیکڈ اشیا اور تعلیمی مواد پر بھی سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کئے جانے کا امکان ہے۔