اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ٹیکس ریفارمزکمشن کے مشیر ریونیوکی صدارت میں اجلاس میں ٹیکس ریونیو بڑھانے کےلئے تجویز کردہ اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ٹیکس اصلاحات کمشن کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے قائم کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ جبکہ چیئرمین ایف بی آر اور بورڈکے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت‘ قوانین پر مشتمل کتابچے ممبران کو دیئے اور کہا کہ تمام کتابچے ٹیکس بار اور تجارتی تنظیموں کو بھی ارسال کئے جائیں گے۔
کتابیں چھپوانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سیکرٹری ایجوکیشن کو فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کی طرف کتابیں چھپوانے کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست پر فیصلہ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحید نے اتشام پبلشر کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے 12000 کتابوں کی چھپوائی کروائی مگرادائیگی نہیں کی جا رہی۔
جس سے درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔