اسلام آباد( آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا عملہ ٹیکس گزار افراد اور کاروبار پر چھاپے نہیں مارے گا۔ اپنی آمدنی کو کم ظاہر کرنے والے اگر ایک ماہ کے اندر صحیح ٹیکس ریٹرن فائل کریں گے تو ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی اور انکے جمع کروائے ہوئے ریٹرنز کو درست تسلیم کر لیا جائے گا۔ ایف بی آر کے چئیرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل سے ملاقات کے دروان کہی۔ انھوں نے کہا کہ ایف بی آرایک قومی ادارہ ہے جس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں بلکہ ملکی ترقی کی رفتار بڑھاناہے۔