ایف بی آر نے ٹیکسوں کی مد میں70 کھرب46 ارب روپے وصول کئے

کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال دس ماہ کے دوران ٹیکسوں کی مد میں سترہ کھرب چھیالیس ارب روپے وصول کئے، مقررہ ہدف کے حصول کے لئے ماہانہ دو سو ننانوے ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تیس اپریل تک محصولات کی وصولی میں گذشتہ مالی سال کی نسبت دو سو سینتیس ارب روپے اضافہ ہوا، تاہم ایک سو ننانوے ارب روپے ماہانہ ہدف حاصل نہ ہوسکا، اپریل کے دوران ایف بی آر نے صرف ایک سو سڑسٹھ ارب روپے ٹیکس وصولی کی، رواں مالہ سال آخری سہ ماہی میں ایف بی آر کو پانچ سو ننانوے ارب روپے وصولی کرنا تھی، تاہم مالی سال کے باقی دو ماہ کے دوران ہر مہینے دو سو ننانوے ارب پچاس کروڑ روپے جمع کرنا ہوں گے، واضح رہے رواں مالی سال ایف بی ار کی ٹیکس وصولی کا ہدف تیئیس کھرب پینتالیس ارب روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن