کراچی (نوائے وقت نیوز) ایف بی آر کے حالیہ فیصلوں سے شپ بریکنگ انڈسٹری میں بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی۔ ملکی شپ بریکرز کئی جہاز توڑنے کے آرڈرز کینسل کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں نے ان آرڈرز کو حاصل کر لیا ہے۔ حال ہی میں ایف بی نے شپ بریکرز پر انکم ٹیکس 1 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دیا ہے ۔