فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گریڈ سترہ سے انیس کے گیارہ افسران کا تبادلہ کردیا۔ نوٹی فکیشن جاری۔ تبدیل کیے گئے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور کسٹم سروس گروپ سے ہے۔

ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ انیس کے ان لینڈ ریونیو افسر آفتاب احمد کو آر ٹی او تھری کراچی تبدیل کیا گیا ہے۔ گریڈ سترہ کے محمد عاصم کو ایل ٹی یو اسلام آباد جبکہ آصف جمال کو آر ٹی او ٹو کراچی تبدیل کیا گیا ہے۔ کسٹم سروس کے گریڈ انیس کے عامر رشید شیخ اور آغا شاہد مجید کا تبادلہ کراچی کیا گیا ہے۔ اسی گروپ کے گریڈ اٹھارہ کے سید آفتاب حیدراور محمد عامر کا تبادلہ کراچی، ارم سہیل اور مہرین نسیم کو لاہور تبدیل کیا گیا ہے۔ گریڈ سترہ کے نوید عباس اور شوکت حیات کا تبادلہ بھی کراچی کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن