سلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 16 کے تین افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 5 ان لینڈ ریونیو افسروں کو گریڈ 17 میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے طورپر ترقی دے دی گئی۔ ان میں روشان علی‘ عرفان احمد قاضی‘ تبسم طاہر‘ نواب حسین زیدی‘ شیخ محمد طفیل شامل ہیں گریڈ 16 کے انسپکٹر عبدالحفیظ کو 23 دسمبر سے کارکردگی الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی۔