خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں رعایت دی جانی چاہئے:شازیہ سلیمان

لاہور (کامرس رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور ڈویژن کی صدر شازیہ سلیمان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ویمن انٹرپنیورز کو عالمی تجارتی میلوں اور نمائشوںمیں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرے اس کے ذریعے وہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کراسکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کاروباری خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وومن چیمبر کی سر پر ست اعلی ڈاکٹر شہلا جاوید اکرم، قیصرہ شیخ، شازیہ،آسیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔ انہوںنے کاروباری شعبے سے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن