ایف بی آر کی بلاجواز کارروائیوں سے کاروباری ماحول تباہ ہو رہا ہے: لاہور چیمبر

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا ہے کہ وہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے بینک اکائونٹس تک رسائی اور کاروباری یونٹس پر بلاجواز چھاپے مارنے کے معاملات کا نوٹس لیں ۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ حکومت معیشت کو پٹڑی پر واپس لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے لیکن بیوروکریسی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلاکر ان اقدامات کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ ایک طرف تو ٹیکس دہندگان کے اکائونٹس تک رسائی کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو شدید مشکلات سے دوچار کررہا ہے اور دوسری طرف سیلز ٹیکس آڈٹ کے نام پر فیکٹریوں اور دوکانوں میں چھاپے مارکر پریشانیاں مزید بڑھائی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن