ایف بی آر نے آفتاب احمد کو ممبر ایڈمنسٹریشن کا اضافی چارج دیدیا

لاہو (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے گریڈ 21 کے آفیسر ممبر فسیلٹیشن اینڈ ٹیکس پیئرز ایجوکیشن آفتاب احمد کو تاحکم ثانی ممبر ایڈمنسٹریشن کا چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے گریڈ 19 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے آفیسر چودھری محمد طارق کو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد میں کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون میں تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ گریڈ 20 کے آفیسر رجب الدین کو لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی اور گریڈ 20 کے آفیسر جاوید شہریار کو ریجنل ٹیکس آفس بہاولپور میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن