حکومت ٹیکس کا معاملہ مشاورت سے حل کرنا چاہتی ہے: خواجہ خاور رشید

لاہور (کامرس رپورٹر) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب و ایف پی سی سی آئی کی ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے ترکش وفد سے ملاقات کے بعد ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیکس کا معاملہ مشاورت و مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہتی ہے اور تاجر ٹیکس بھی دینا چاہتا ہیں مگر ایف بی آر کے سسٹم کو ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی اور وصولی ایک اہم ترین قومی فریضہ ہے جس کو جلد از جلد مفاہمت کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔ نائب صدر ر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب نے کہا کہ تاجروں سے ٹیکس کی وصولی کے اقدامات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت اور تاجرایک پلیٹ فارم پر آ کر مفاہمت کے ساتھ کوئی قابل عمل فارمولا بنائے جائے۔

ای پیپر دی نیشن