لاہور (کامرس رپورٹر) بینکوں سے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کا معاملہ حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔ تاجر برادری بہت پریشان ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتازنے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آمادہ کیا جائے گا کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد میں ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ٹیکس زبردستی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس سے صورتحال خراب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔