لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ آر ٹی او لاہور کی جانب سے ایس آر او 1125کے تحت ریفنڈ درخواستیں وصول نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لیں ۔ ایک بیان میں اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ لاہور چیمبر کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں کہ آر ٹی او لاہور 4 اکتوبر 2013ءسے ایس آر او 1125 کے دائرہ کار میں آنے والے پانچ سیکٹرز سے ریفنڈز کی درخواستیں وصول نہیں کر رہا۔