لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس، دکانوں، گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہو رہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ تاجر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ انہیں مناسب کاروباری ماحول مہیا کیا جائے۔