حکومت ٹیکس قوانین مزید سخت بنانے سے گریز کرے: قومی تاجر اتحاد

لاہور (کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد نے حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ایسے قانون نافذ کررہی ہے جس سے نہ تو حکومت کو کوئی فائدہ ہوگا بلکہ اس سے تاجروں کو نقصان ہوگا اور معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے قومی تاجر اتحاد نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت ٹیکس کے قانون کو سخت نہ کرے ورنہ ملک گیر احتجاج کریں گے جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔ قومی تاجر اتحاد لاہور کے وائس چیئرمین میاں اکبر رشید کی زیر صدارت اجلاس فیروز پور روڈ گلیکسی ہال میں منعقد ہوا جس میں چیف کمشنر انکم ٹیکس لاوہر ڈاکٹر محمد ارشاد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اس کے علاوہ قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر ملک خالد محمود، قومی تاجر اتحاد یوتھ ونگ کے چیئرمین اکبر بٹ، قومی تاجر اتحاد لاوہر کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی، شیخ عمر حیات، اطہر کاظمی، سہیل محمود بٹ راڈو والے، میر مدثر، راو¿ اکرم خان، مظہر ساجد بٹ، چودھری عظمت، ملک نثار کھوکھر کے علاوہ قومی تاجر اتحاد کے ماکرکیٹوں کے تمام صدرو اور تاجروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انکم ٹیکس ایکٹ 2013 اور 18 صفحات پر مشتمل ریٹرن فارم کو مسترد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن