لاہور(نیوز رپو رٹر) ایف بی آرکی ناقص حکمت عملی اور پالیسیوں میں عدم تسلسل کے نتیجے میںرواں سال 60فیصد ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار لاہورٹیکس بار کے سابق سیکرٹری جنرل اورصدارتی امیدوار عامر قدیرنے ’’ٹیکس ریفارمز‘‘موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میںلاہورٹیکس بارکے پیٹرن انچیف ضیاء رضوی، ٹیکس بار کے سابق صدر ذوالفقارخان،اجمل خان اورسابق سینئر نائب صدرمحمد سعید چودھری سمیت ٹیکس ماہرین نے شرکت کی ۔عامر قدیر نے کہاکہ یہی صورتحال رہی تو خدشہ ہے کہ ایف بی آر کا ریونیوشارٹ فال اربوں روپے تک پہنچ جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن فائلنگ کا نظام ناکام ہوچکا ہے ۔ایف بی آر فیصلہ سازی کے عمل میں ٹیکس بارزسمیت تما م سٹیک ہولڈزرکی شمولیت یقینی بنائے ۔