پٹرولیم مصنوعات پر 27 فیصد ٹیکس تاجر برادری کیلئے تشویشناک ہے: شہزاد خان

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری شہزاد خان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ اور پٹرولیم مصنوعات پر27 فیصد ٹیکس سے تاجر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی کے باعث پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا ریلیف بھی حقیقی طور پر عوام کو منتقل نہیں ہوا ۔مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے تجارتی سرگرمیاں متاثر اور مزدور بے روزگار ی کا شکار ہے اس لیے حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 27فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ کرے اور بجلی کی قیمتیں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے باعث2010کی سطح پر واپس لاکر حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دے ۔

ای پیپر دی نیشن