شوگر، کاٹن، رائس مافیا نے کاشتکاروں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں :کسان بورڈ

لاہور ( نیوزرپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر صادق خاں خاکوانی ،کسان راج تحریک کے چیرمین ارسلان خاں خاکوانی اور کسان بورڈ پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبد الجبار نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شوگر مافیا ،کاٹن مافیا ، رائس مافیا ،آلو مافیا نے کسانوں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں ۔کرپٹ مافیا نے با اثر لوگوں کی سرپرستی میں مظلوم کسانوںکے ساتھ ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے ۔ ۔زراعت سے متعلقہ محکموں میں کرپشن اور رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ قبضہ گروپوں نے لاکھوں ایکٹر سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے اربوں کھربوں روپے کی کرپشن کی انتہا کر دی ہے ۔زرعی مداخل جیسے کھاد ، بیج ، کیڑے مار ادویات اور ڈیزل میں ملاوٹ کر کے کرپٹ مافیا نے کاشتکاروں کو لوٹنا روز کا وطیرہ بنا رکھا ہے۔کرپشن کے نا سور نے نا صرف ستر فیصد زرعی آ بادی بلکہ ملک بھر کے دیگر تمام طبقات کو بھی کنگال بنا دیا ہے ۔ اس لئے ضرورت ہے کہ کسان بورڈ پاکستان ملک بھر کے کروڑوں کسانوں کو کرپشن اور لوٹ مار سے بچانے کے لئے ایک ملک گیر مہم کا آ غاز کرے ، میں خود کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے ملک بھر کے کسانوں کے ساتھ ہونگااور کرپشن کے خلاف ملک گیر مہم میں کسان بورڈ کی سرپرستی کرونگا ۔

ای پیپر دی نیشن