لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر ملتان متین عالم کو ان کے خلاف جاری انکوائری میں بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے۔ کلکٹر گوادر ڈاکٹر ارسلان سبکتگین کی بیرون ملک رخصت میں دو دن کی رخصت کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایگزامینر کسٹم کراچی شفقیت رسول کو تبدیل کرکے کسٹم فیصل آباد تعینات کر دیا ہے۔