لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے چیف کوآرڈنیٹر اور لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری جبریل قمر بٹ نے کہا کہ رعایتی انکم ٹیکس سکیم کی مدت میں31مارچ تک توسیع کی جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا سکے۔ 15مارچ کی ڈیڈ لائن تک بھی ٹارگٹ کا حصول ممکن نظر نہیں آ رہا ۔