لاہور (کامرس رپورٹر) چیف کمشنر انکم ٹیکس شفقت محمود نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے کلچر کو فروغ کیلئے ایف بی آر تعلیمی اداروں میں خصوصی سیمینارز کے ذریعے آگاہی مہم کا آغاز کرئے گی، پانچ لاکھ روپے کے ٹیکس ریفنڈز کے کلیم مکمل ہو گئے اب 10لاکھ روپے کے کلیم شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی طرف سے ہفتہ کے روز بھی ٹیکس ریفنڈز کے کلیم پر کام جاری رہے گا۔ مزید بتایا کہ ایف بی آر لاہور ریجن نے ٹیکس ریکوری میں بے پناہ اضافہ کیا۔ پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی جاوید اقبال نے ٹیکس ریکوری کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی دیں۔