مطالبات پورے نہ ہونے پر کسان راج تحریک کا 30 اگست کو گوجرانوالہ میں مظاہرے کا اعلان

لاہور+گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر+نمائندہ خصوصی) کسان راج تحریک کے چئیرمین ارسلان خاکوانی نے کسان بورڈ گوجرانوالہ ڈویژن کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے دھان کے بحران پرتبصرہ کر تے کہا کہ کھاد، تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے چاہیے تو یہ تھا کہ اس سال دھان کی قیمت میں بھی چالیس فی صد اضافہ کیا جاتا۔اب دھان کی منڈیوں میں آمد میں اضافے سے قیمت یکدم انتہائی کم ترین سطح تک آ گئی اور دھان کا کوئی خریدار نہیںجس سے شدید بحران پیدا ہو چکا ہے جس پر کسان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نان باسمتی دھان کی قیمت 1200روپے فی من اور سپر باسمتی کی 2500روپے فی من مقرر کر کے پاسکو، محکمہ خوراک کے ذریعے خریداری سے قیمتوں میں استحکام کی ضمانت دے اور کپاس کی خریداری کیلیے سرکاری سطح پر فوری انتظام کرے وگرنہ کسان بد دل ہو کر کپاس اور چاول کی کاشت چھوڑ دین گے اور ملک قیمتی زر مبادلہ سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 30 اگست کو گوجرانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔دریں اثنا ءکسان بورڈ کے مر کزی صدر صادق خا کوانی نے ضلعی دفتر جماعت اسلامی گوجرانوالہ میںکنو نشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ چاول کے سنگین بحران سے کسانوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہو چکا ہے جس کے ازالہ کیلئے حکومت دھان اور چاول کی امدادی قیمت کا اعلان کر تے ہو ئے پا سکو اور ٹریڈنگ کا رپو ریشن کے ذریعہ سر کا ری خریداری کی ضمانت دے۔ انہوں نے شو گر ملوں کی طرف سے گنا کے کا شتکاروں کو ادا ئیگی نہ کر نے اور حکومت کی چشم پو شی پر کڑی نکتہ چینی کی۔ کنونشن میں چو ہدری نثار احمد، ارسلان خاں خاکوانی ، ملک محمد رمضان ، فاروق احمد اوٹھی اور امان اللہ چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن