لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی زاہد مقصود بٹ نے کہا کہے کہ حکومت نے 300 سے زائد اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لگا کر ان کی پیداواری قیمت میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔ ٹیکسوں کی بھرمار سے تاجر شدید نالاں ہیں۔ حکمران کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر شعبہ ہائے زندگی میں بحران پیدا ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے لنڈے کے کپڑے پہننے والے غریب صارفین پر ویلیوایشن ڈیوٹی میں سو فیصد اضافے کا بم گرا دیا ہے۔