اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے دو افسروں کو گریڈ 17 میں اسسٹنٹ کمشنر اور 28 افسروں کو گریڈ 16 میں پرنسپل اپریذر کے منصب پر ترقی دیدی گئی۔ ترقی پانیوالوں میں محمد آفتاب عزیز قریشی‘ اطہر عباس عباسی شامل ہیں۔ گریڈ 17 کے افسر فضل الرحمان کا پروبیشن ختم کردیا گیا۔ دریں اثناء ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 21 کی افسر لبنیٰ فرخ مرزا کی خدمات لاء ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ ان کو اپیلٹ ٹربیونل بنچ چار کراچی کا ممبر مقرر کیا جائے گا۔