لاہور(کامرس رپورٹر) سابق صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہوعارف قاسم ر نے حکومت پر زور دیا کہ پنجاب بھر کے چیمبرز اور تاجر تنظیموں کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کے مطالبہ پر اس کوٹیکس فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کرئے۔ انہوںنے کہا کہ بینکوں میں اپنی ہی جمع رقم کے لین دین پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے اس لیے اسے فوری ختم کیا جائے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات پر اس کے خاتمہ کی حکومت سے نظر ثانی کی سفارش کرچکا ہے حکومت ان سفارشات کی روشنی میں اس ٹیکس کے خاتمہ کا اعلان کرے ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عارف قاسم نے کہا کہ صنعتکار و تاجر برادری پہلے ہی سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس کے ساتھ ساتھ متعدد قسم کے بے شمار ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔