لاہور (کامرس رپورٹر) ریجنل ٹیکس آفس ون لاہور نے گزشتہ لیسکو کے اکاؤنٹ سے ود ہولڈنگ ٹیکس کے واجبات کی وصولی کے لئے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی وصولی کر لی ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس ون کے حکام کے مطابق لیسکو کو وید ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز جاری کئے گئے لیکن اس کے باوجود ادائیگی نہیں کی گئی۔