لاہور (این این آئی) صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں دو کنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگایا جانیوالا لگژری ٹیکس اقساط میں جمع کرانے کی سہولت دیدی۔ یک وقتی ٹیکس 3، 3 ماہ کی 4 آسان اقساط میں جمع کرایا جا سکے گا۔ حکومت نے مالی سال 2013-14ء کے بجٹ میں پوش علاقوں میں 2 کنال اور اس سے بڑے گھروں پر یک وقتی لگژری ٹیکس عائد کیا تھا جس کے مطابق 2 سے 4 کنال کے گھر پر 5 لاکھ، 4 سے 5 کنال کے گھر پر 10 لاکھ روپے جبکہ 10 کنال سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ سے تک وصول کیا جانا تھا۔ ڈائریکٹر ریجن بی چودھری مسعود الحق نے بتا یا کہ شہر میں 2 کنال اور بڑے گھروں کی تعداد 3400 سے زائد ہے جبکہ لگژری ٹیکس کی مد میں اب تک 25 کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ لگژری ٹیکس کے نفاذ کیخلاف شہریوں نے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔